چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کو ہر ممکن سہولیات دینگے: پی سی بی 

                                                                                                                                                 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاک بھارت میچ کیلئے براڈ کاسٹرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور تجاویز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ بھارت کے تینوں میچز لاہور میں رکھنے کی بجائے ایک میچ راولپنڈی میں رکھ دیا جائے تو بہتر ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے براڈکاسٹرز کی تجویز کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا پی سی بی نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کو کو ہر طریقے سے سہولیات اور آرام مہیا کیا جاسکے، بھارتی ٹیم کی سہولت اور ویزہ پالیسی کو مدنظر رکھ کر ایک ہی جگہ تین میچز کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی کا کہناتھا کہ بھارتی ٹیم اور شائقین اگر ایک ہی جگہ موجود ہونگے تو زیادہ بہتر ہوگا نہیں تو راولپنڈی جانا چاہتے وہاں بھی بہترین سہولیات  دینگے پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کا بہت خیال رکھے گا لاہور ہو یا راولپنڈی آپ جہاں مطمئن ہیں وہاں آسائش دی جائے گی بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ضرور آنا چاہئے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner