کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت میں7ہزار روپے سے زائد جبکہ 10گرام سونے کی قیمت6 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج فی تولہ سونا 500روپےاضافےسے2لاکھ 82ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا ، 10گرام سونے کی قیمت 429 روپےاضافےسے2لاکھ 42ہزار27روپے کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ،19اکتوبر کوفی تولہ سونے کی قیمت 900روپےاضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپےکی بلندترین سطح پرپہنچی ، 10 گرام سونا 772 روپےاضافے سے2 لاکھ 41 ہزار 598 روپےکاہوگیا۔ 18اکتوبر کوفی تولہ سونا3ہزار روپے مہنگا ہوا،17 اکتوبر کو بھی سونے کی اڑان برقرارہی ، فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ،16اکتوبر کو سونا 2200 روپے اضافہ ہوا۔
ماہ ستمبر میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا ، 26 ستمبرکو فی تولہ سونا 15 سوروپےتک مہنگا ہوکر2 لاکھ 77 ہزارروپے کا ہوگیا ۔ 25ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافےسے 2لاکھ 75ہزار500 روپے ہوگئی،اس سے قبل 20 اگست کو فی تولہ سونا 700 بڑھ کر 2 لا کھ 60 ہزار 700 کی نئی بلندی کو چھوگیا، 18 جولائی کوفی تولہ سونا مہنگا ہوکر پہلی بار 2 لاکھ 54 ہزار پر پہنچ گیا ۔