اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور سفائیر کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کی ترقی اور نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کے ذریعے فیصلہ سازی کے لیے قومی ای ایم آئی ایس کو صوبائی ای ایم آئی ایس کے ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
یہ سسٹم نہ صرف سٹیٹک رپورٹس تیار کر سکے گا بلکہ صارفین کو اپنی ضروریات اور مرضی کے مطابق رپورٹس بنانے کی بھی اجازت دے گا۔ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل 71 اشاریوں کے مقابل ڈیٹا رپورٹ کرے گا جس میں موضوعاتی ایس ڈی جیز -4 اور قومی سطح پر ترجیحی اشارے شامل ہیں۔ ڈیٹا اسٹینڈرڈائزیشن فریم ورک کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کا مقصد ڈیٹا اسٹینڈرڈائزیشن فریم ورک کے تحت ایس ڈی جیز -4 ایجوکیشن انڈیکیٹرز پر رپورٹنگ کے ذریعے اپنے بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :