لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا،پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، 3، 3 ہیٹرز دونوں سائیڈز پر رکھے گئے ہیں، ہیٹرز کے سامنے پنکھوں کے ذریعے گرمائی پچ تک پہنچائی جارہی ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ اسپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش ہوگی، پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پچ پر دونوں اطراف کالے کپڑے کے استعمال سے زیادہ گرمائی پہنچانے کا پلان بنایا گیا ہے جب کہ دن کے اوقات میں پچ پر کورز بھی نہیں ڈالے جائیں گے، بقیہ تینوں روز پچ کو دن کے وقت نہیں ڈھانپا جائیگا اور پچ کو زیادہ سے زیادہ سکھایاجائیگا تاکہ اس کی نمی ختم ہو۔