بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے خالی پن کا شکوہ کیا ہے۔
اداکار نے انٹرویو میں اپنی زندگی کے ذاتی پہلو پر بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچے نہ ہونے کی وجہ سے زندگی میں خالی پن محسوس کرتے ہیں۔
اداکار نے اپنی انوپم کھیر فاؤنڈیشن میں بچوں کے ساتھ کام کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کے ساتھ بہت زیادہ کام کرتے ہیں، اور بعض اوقات جب میں اپنے دوستوں کے بچوں اور اس طرح کی چیزوں کو دیکھتا ہوں تو بچوں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
انوپم نے مزید کہا کہ ’’میں نے اس سے پہلے اتنا محسوس نہیں کیا تھا لیکن اب سات آٹھ سال سے مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ میری زندگی میں کوئی المیہ نہیں ہے مگر مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ اگر بچے ہوتے تو یہ ایک اچھی چیز ہوتی۔
انوپم کھیر کی شادی 1985 میں کرن کھیر سے ہوئی تھی۔ شادی کے کئی سال تک جب اس جوڑے کے ہاں اولاد نہیں ہوئی تو انھوں نے چار سال کے بچے کو گود لے لیا تھا۔ انوپم نے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی خواہش کا اپنے سوتیلے بیٹے سکندر کھیر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔