سردار ایاز صادق کی مہمند اور ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت ، سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار ابرار کی بہادری اور جرات پر خراج عقیدت

جمعرات 25 جولائی 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع مہمند اور ضلع ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کو ناکام بنانے اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےشہید ہونے والے سی ٹی ڈی کے جری اہلکار ابرار کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہید ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں۔

(جاری ہے)

دفاع وطن کو یقینی بنانے پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سردار ایاز صادق نےشہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner