حجام کی دکان میں اے سی کا ان ڈور یونٹ پھٹ گیا، 5 افراد جھلس جانے سے زخمی ہوگئے

جمعرات 25 جولائی 2024 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2024ء) حجام کی دکان میں اے سی کا ان ڈور یونٹ پھٹ گیا، 5 افراد جھلس جانے سے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈجکوٹ روڈ پرانی سینٹرل جیل کے قریب حجام کی دکان میں اے سی کا ان ڈور یونٹ پھٹ گیا۔اے سی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں پانچ افراد عثمان ولد لیاقت، حسین ولد انور، علی ولد انور ،رضا ولد ارشد اور عاصم ولد عقیل جھلس جانے سے زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اے سی کا انڈور یونٹ گیس لیکج کی وجہ سے پھٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner