کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

,

23 اکتوبر ، 2024

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر جاری کیے گئے فیصلے کو ترجمان کے الیکٹرک نے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ 

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فیصلے سے صارفین کے بجلی بلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے نیپرا کی جانب سے جنریشن ٹیرف درخواست پر کیا گیا فیصلہ کے الیکٹرک کے جامع سرمایہ کاری پلان کا اہم سنگ میل ہے، فیصلے کا اثر صارفین کے بلوں پر نہیں پڑے گا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ منظور شدہ ٹیرف ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

کے الیکٹرک نے کراچی کے پاور انفرااسٹرکچر میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور اب ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن، اور سپلائی ٹیرف کو حتمی شکل دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے جنریشن ٹیرف کی منظوری ٹیک اور پے کی بنیادوں پر دی ہے، ٹیک اور پے کا مطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑے گی۔

ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا کا ٹیک اور پے کی بنیاد پرجنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے۔

فیصلے میں ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاور پلانٹس پر ٹیک اور پے سے اختلاف کیا ہے۔

مطہر نیاز رانا کا کہنا ہے کہ ایل این جی اور ڈیزل کے پلانٹس پر ٹیک اور پے کراچی کے صارفین پر بوجھ پڑے گا، ممبر ٹیرف نے ایکویٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی ہے۔

ممبر ٹیرف نے اس منافع کو زائد اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

نیپرا نےکے الیکترک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44.33 روپے سے50 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی ہے۔

ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20 روپے67 پیسے سے41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا ہے۔

فرنس آئل پر جنریشن ٹیرف 33 روپے31 پیسے سے 34 روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا ہے۔

گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6 روپے 83 پیسے سے 9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

تجارتی خبریں سے مزید

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner