خضدار میں کراچی روڈ پر واقعہ گورنمنٹ محکمہ کے احاطہ میں دستی بم سےحملہ ،ایک شخص زخمی اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا

بدھ 23 اکتوبر 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) خضدار میں کراچی روڈ پر واقعہ گورنمنٹ محکمہ کے احاطہ میں دستی بم کا حملہ ، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے جبکہ مزید تفتیش اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے لیویز فورس کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی خضدار عزیز جکھرانی و دیگر عملہ بھی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner