حکومت بلوچستان نے بلوچستان آرگینک ایگریکلچر پالیسی 2024 کی منظوری دے دی

Live Updates

بدھ 23 اکتوبر 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) حکومت بلوچستان نے بلوچستان آرگینک ایگریکلچر پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے، جوپائیداری، ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نامیاتی (آرگینک) زراعت کو فروغ دے کر حیاتیاتی تنوع میں اضافہ، خوراک کی حفاظت اور کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آرگینک اشیا کی درآمدات پر انحصار کم کر کے لاکھوں ڈالر کی بچت بھی کی جا سکے گی۔یہ پالیسی محکمہ زراعت کے توسیعی شعبے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے چلنے والے آرگینک کاٹن کی کامیاب کاشت کے تجربات پر مبنی ہے، جو بارکھان، لسبیلہ، کوہلو اور خضدار کے اضلاع میں لاڈیس فاؤنڈیشن، آرٹسٹک ملینرز، سورتی ٹیکسٹائل، آرٹسٹک فیبرک، سیفائر اور گْل احمد کی مدد سے چلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پالیسی کی منظوری کے بعد، صوبے میں نامیاتی زراعت کے فروغ اور اس کی معاونت کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے۔ ان اقدامات میں کاشتکاری کے طریقوں میں بہتری لانا، ماحول دوست زراعت کا فروغ، اور ایک وسیع معیار اور ویلیو چین قائم کرنا شامل ہوگا تاکہ کاشتکار کمیونٹی آرگینک زراعت کی طرف راغب ہو اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مسابقتی مارکیٹوں سے منسلک ہو سکیں۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner