لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) پاکستان کے معروف صحافی، ادیب اور بلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری کی 49 ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی ۔
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ملک بھر کے ادبی و صحافتی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین آغاز شورش کا شمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے، آغا شورش کاشمیری14 اگست 1917ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام عبدالکریم تھا لیکن وہ آغا شورش کا شمیری کے نام سے مقبول ہوئے ، آغا شورش کا شمیری ایک بلند پایہ ادیب، شاعر، خطیب اور صحافی تھے، انہیں برصغیر کا ایک منتخب خطیب مانا جاتا تھا، قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کا شمیری وطن عزیز کے استحکام کیلئے سرگرم عمل رہے۔
متعلقہ عنوان :