لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا۔ کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑرہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے، کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سینئیر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیے، ہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں ایسا نظام بنانے کی ضرورت ہے جسے ختم کرنے کے بجائے اس پر عمل کیا جائے اسی طرح کرکٹ کی بہتری ممکن ہے۔