سندھ میں سینکڑوں اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

 کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ بھر میں ایک ہزار سے زائداساتذہ کا ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کردی کردی ہے اور تمام ڈی ای اوز کو غیرحاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کاحکم  دیدیا گیا ہے۔"جنگ " کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے سرکاری سکولوں سے 48 اساتذہ غیرحاضر پائے گئے ۔ڈی جی سکروٹنی نے سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کردی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کئی اساتذہ چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner