لندن (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ روما مائیکل نے ایک فیشن شو میں ریم پر بکنی پہن کر واک کی اور اس کی ویڈیو بھی پوسٹ کردی تاہم جب غیر معمولی ردِعمل سامنے آیا اور سوشل میڈیا یوزرز کی اکثریت نے اُسے لعنت ملامت کی تو اُس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
آج نیوز کے مطابق روما مائیکل کے لیے اپنی ریمپ واک کے ویڈیو کلپ کو ڈیلیٹ کرنا بھی کارگر ثابت ہوا کہ اس صورت میں بھی وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرتی رہی۔روما مائیکل کامیاب ماڈل اور اداکارہ ہے۔ اس نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے بکنی پہن کر ریمپ پر واک مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کے ایونٹ میں کی تھی۔
روما مائیکل نے تو اپنا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم اس کے بہت سے مداحوں نے ویڈیو کلپ محفوظ کرلیا تھا اور سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا۔ سوشل میڈیا یوزرز نے اس پر خاصی تنقید کی اور کہا کہ اُسے اپنے ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کرنا چاہیے تھا۔روما مائیکل نے کئی اہم برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔ وہ فیشن ڈیزائنرز کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی رہی ہے۔ اس نے دو فلموں اور تو زندگی ہے اور پیاری نمو سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں کام کیا ہے۔
روما مائیکل نے کئی انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ان میں کینز فیشن ویک اور دبئی فیشن ویک جیسے اہم پلیٹ فارمز اور ایونٹ بھی شامل ہیں۔روما مائیکل کی بکنی میں ریمپ واک نے بہت سے پاکستانیوں کو مشتعل کردیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصروں میں اس پر شدید تنقید کی۔ اس تنقید سے گھبراکر ہی روما مائیکل نے اپنا ویڈیو کلپ اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کیا۔