لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت چلڈرن لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا 19 واں اجلاس ہوا جس میں چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ منصوبہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اسے سسٹین ایبل بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بورڈ آف گورنرز کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ چلڈرن لائبریری میں نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں چلڈرن لائبریری کو سسٹین ایبل ماڈل بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سی ایل سی کی ممبرشپ بڑھانے کیلئے نجی سکولوں کو بھی اپروچ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سہولیات بڑھاتے ہوئے بچوں کی دلچسپی کا عکاس کیا جائے۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کے امور کی بہتری کیلئے فنانس، پریکویورمنٹ، ٹیکنیکل اور گریوینس کمیٹیاں بنانے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں چلڈرن لائبریری کے تمام سٹاف کو سالانہ1 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ فروری 25ء تک مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔