اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی عالمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ملک حکم داد خان، پرنسپل، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون گلی نمبر 17، فضل مولا، وائس پرنسپل صابر علی خان تھے۔ فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز والی بال چیمپئن شپ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ ایٹ ٹو نے جیت لی جبکہ آغوش کالج مری نے دوسری اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پوسٹ گریجویٹ ایف ٹین فور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ ایٹ ٹو اور آغوش کالج مری کی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون گلی نمبر 7، میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ ایٹ ٹو نے آغوش کالج مری کو 0-3 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔