لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر ہو گیا۔
ایک ہفتہ جاری رہنے والے سپورٹس گالہ میں طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا ،طلباو طالبات نے اپنے تیار کردہ فن پارے پیش کئے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔
اس کے علاوہ طلباوطالبات نے رسہ کشی، کرکٹ، لڈو اور دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔
ڈائریکٹر رانا محمد اکرم ،ڈائریکٹر محمد عزیر، ڈائریکٹر محمد فرقان،پرنسپل عظمیٰ اکبرنے طلبا و طالبات کے کام کوسراہا ۔
ایکٹویٹی ویک کے اختتام پر طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔