نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی گھانا کی وزیر خارجہ کو دولت مشترکہ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 27 اکتوبر 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گھانا کی وزیر خارجہ شرلی ایورکور بوتچوے کو دولت مشترکہ کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نےنئی سیکرٹری جنرل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں دولت مشترکہ مزید مضبوط ہوگی اور تعاون، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کی کامن ویلتھ کمیونٹی کے لیے اپنی لگن ، وابستگی ،امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کو سراہا، پاکستان کامن ویلتھ کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے سیکرٹری جنرل شرلی ایورکور بوتچوےاور تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner