عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ 

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر ہونیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولتیں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لی گئی ہے،آئین میں آرٹیکل 9 اور دیگر آرٹیکل مکمل طور پر نظر انداز کر دئیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے حقوق بحال کیے جائیں۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner