پاکستان کے ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک، ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل ( ایس سی او ) کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم کیا گیا اور سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورسیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا۔ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner