حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2024ء) ملک بھر کی طرح حضرو میں بھی کشمیربلیک ڈے کے طور پر منایا گیا، اس حوالے سے بلدیہ حضرو سے میجر زبیر شہید چوک تک ریلی تک نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عائشہ بدر نے کی اس موقع پر مسلم لیگ نون کے سینیئر نائب صدر افتخار ڈار تحصیل صدر ملک انصار یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما طلال اشرف بٹ امیر خان حاجی احسان خان انجمن تاجران کے صدر حاجی ابرار شاہ جہان خان کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر اے سی حضرو عائشہ بدر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج تعیینات کی کشمیری اس دن 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ ہندوستان نے جبرا اپنی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں اتارا ہوا ہے جو اج تک کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ستم کر رہے ہیں لیکن ایک دن ائے گا کہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑے گی اتنے ظلم ستم کرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی ازادی کے لیے دن رات محنت اور کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ ایک نہ ایک دن کامیابی ملے گی انہوں نے کہا پاکستانی قوم کمشیر بہن بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کے ساتھ کھڑی ہے۔\378متعلقہ عنوان :