یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی

اتوار 27 اکتوبر 2024 14:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2024ء) یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وحیدحسن گوندل نے کی،میونسپل افسران،ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی ریلی میں شرکت کی،شرکا نے جو بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر کشمیرمیں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم اور بربریت کیخلاف نعرے درج تھے،مقررین نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner