ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ یکم نومبر سے کھیلا جائیگا

  لاہور (این این آئی) ہانگ کانگ کرکٹ نے ہانگ کانگ کے ٹن کوونگ روڈ کرکٹ گرانڈ میں منعقد ہونے والے ہانگ کانگ سکسز 2024ٹورنامنٹ کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا۔ٹورنامنٹ کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے یہ ٹورنامنٹ یکم نومبر سے 3 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ 7برس واپسی کرنے والے ٹورنامنٹ نے کمنٹیٹرز کی فہرست میں ڈومینک کارک، بریڈ ہوگ، نیل اوبرائن اور ریان کیمپبیل جیسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈومینک کارک کمنٹری پر بھرپور کمانڈ رکھتے ہیں انہوں نے 2011ء میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور لیجنڈری اسپنر بریڈ ہوگ نے میڈیا کی مقبول شخصیت اور کمنٹیٹر بننے سے قبل 25برس شاندار کرکٹ کھیلی تھی۔ وہ اپنی جرات مندانہ پیشگوئیوں اور کھیل کے گہرائی سے تجزیہ کے لئے مشہور ہیں۔نیل اوبرائن آئرلینڈ کے ایک سابق عالمی کرکٹر ہیں جو کھیل کی گہری معلومات رکھتے ہیں اپنے دلچسپ کمنٹری اسٹائل کے لئے مشہور ہیں۔ وہ اپنے کھیل کے دنوں میں اپنے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل کے لئے مشہور تھے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner