آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آج کا آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں ؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner