علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی اداکارہ علیزے اس وقت امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔

علیزے نے لکھا، "مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔"

انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!"

انہوں نے مزید لکھا، "مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔"

علیزے، جن کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں، اپنے ڈرامے عشق تماشا، میرا دل میرا دشمن، جو تُو چاہے اور افان وحید کے ساتھ موجودہ پروجیکٹ میں نمایاں ہیں۔

چھٹیوں کے دوران، وہ جدید اسٹائل میں اپنی تصویریں اور ڈانس ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner