بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے خلاف بھارت کی بشنوئی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج سلیم خان کے حالیہ بیان کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان خان کو 1998 کے بلیک بک کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا۔ بشنوئی برادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ کے نقصان نہیں پہنچاتے۔ سلیم خان کی باتیں غلط اور لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں۔ ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبھی کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ تاہم بشنوئی برادری، جس کے نزدیک کالے ہرن انتہائی مقدس حیثیت رکھتے ہیں، اس بیان سے سخت ناراض ہے اور خان فیملی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔سلمان خان اور سلیم خان کو حالیہ عرصے میں کئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کچھ لارنس بشنوئی کی جانب سے تھیں۔ اپریل میں ان کے رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد سے حکومت نے خان فیملی کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner