پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سما نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اور دوبارہ جلسےکرنےکافیصلہ کرلیا ہے،  یکم نومبرکو پشاورمیں جلسہ ہوگا،8 نومبرکوکوئٹہ میں جلسہ ہوگا، سلمان اکرم راجہ 6 نومبرکو این او سی کیلئےکوئٹہ جائیں گے، سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق  ہر جلسے میں مرکزی قیادت شریک ہوگی۔سیاسی کمیٹی نےنومبرکے تیسرے ہفتے کراچی میں جلسہ کرنے کی منظوری دیدی  ہے، آئندہ تمام فیصلوں کی سیاسی کمیٹی سےلازمی منظوری لی جائےگی، بانی چئیرمین سےملاقات سے قبل سیاسی کمیٹی کا اجلاس لازمی ہوگا،سیاسی کمیٹی کاپی ٹی آئی کے التوا کے شکار مقدمات  کامعاملہ دوبارہ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔انٹراپارٹی الیکشن،مخصوص نشستوں اوردیگرکیسز کی پیروی کی جائےگی،پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس کی درخواست کودوبارہ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کی تنظیم سازی کےعمل کا ازسر نو جائزہ لینے کی تجویز پر غورکیا گیا ہے،  سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ نے بانی چئیرمین کا پیغام بھی دیا  ہے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner