عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں، رانا احسان

پیر 28 اکتوبر 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم اور قانونی اصلاحات سے عدالتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سیاسی جماعتوں کی حمایت اور اتفاق رائے سے کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner