مظلوموں کو انصاف دلانے والے وکیل ، مظلوم کے لیے آواز اٹھانے والے صحافی میرے لیے قابل احترام ہیں، ایم پی اے جمیل احمد سومرو

پیر 28 اکتوبر 2024 23:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) لاڑکانہ کے ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے کہاہے کہ مظلوموں کو انصاف دلانے والے وکیل ، مظلوم کے لیے آواز اٹھانے والے صحافی میرے لیے قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے دوران ڈاکٹروں نے شکایت کی تھی کہ ہم ہسپتالوں میں دبائو کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اگر کسی کی موت یا مسئلہ ہو تو ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، جس پر میں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ کسی ڈاکٹر کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس حوالے سے عدالت کا واضح حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈاکٹر نہیں چاہے گا کہ اس کے زیر علاج مریض کی جان جائے۔ جمیل احمد سومرو نے واضح کیا کہ مظلوموں کو انصاف دلانے والے وکیل اور مظلوم کے لیے آواز اٹھانے والے صحافی میرے لیے قابل احترام ہیں، میں نے حقیقی کالے کوٹ اور قلم کی آڑ میں کچھ نان پروفیشنل عطائیوں کی بات کی تھی جو ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner