وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ریاض میں 29  سے 30 اکتوبر تک سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں انٹیلی جنس، روبوٹکس، تعلیم، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا، اہم کابینہ ارکان بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، عالمی رہنماؤں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں پاک سعودی عرب معاشی و سٹریٹجک شراکت پر گفتگو ہوگی۔

کانفرنس کا موضوع "لامحدود افق آج کی سرمایہ کاری، کل کی تشکیل" ہے، کانفرنس میں انٹیلی جنس، روبوٹکس، تعلیم، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا، کانفرنس میں عالمی رہنماؤں اورصنعتکاروں سے ملاقات کا امکان ہے، کانفرنس میں اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner