لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے کرکٹ ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر محمد خان کاکڑ ڈسٹرکٹ کوچ محمد اقبال اور رشید الحق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپورٹس آ فیسر لورالائی سجاد احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کمشنر کو لورالائی میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل بیان کئے اور محکمہ سپورٹس میں خالی آسامیوں پر مقامی کھلاڑیوں کو تعینات کرنے کی درخواست کی ۔سپورٹس آ فیسر سجاد احمد نے بتایا کہ لورالائی میں کرکٹ کے دو گراؤنڈ ہیں جن میں سہولیات مکمل کرکے جلد سپورٹس سرگرمیوں کے لئے کھول دیں گے۔ انہوں نےکہاکہ ہمارے ہاں کرکٹ کوچ ، فٹبال کوچ اور چوکیدار کی پوسٹیں خالی ہیں جنہیں پراسس کرکے میرٹ پر تعیناتی کی جائے گی جس سےکھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے ،گراؤنڈ کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گی۔
(جاری ہے)
کمشنر لورالائی سے اپنے لئے آ فس کی درخواست بھی کی کمشنر نے ان کے لئے آفیسر کلب ایک کمرہ کا دینے کا وعدہ کیا اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کو ہدایت کی کہ محکمہ سپورٹس کو آ فس کے لئے آفیسر کلب میں ایک کمرہ دیں تاکہ وہ اپنے دفتری امور تسلی سے وہاں انجام دیں ۔ کمشنر لورالائی نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے ضروری ہیں تاکہ وہ فارغ اوقات میں کھیل کود میں مصروف رہیں اور منشیات وہ دیگر غلط سوسائٹی سے محفوظ رہ سکیں ۔\378