چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) چیچہ وطنی، ’’کھیلتا پنجاب گیمز2024‘‘ کا آغاز یکم سے10نومبر تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں میں دلچسپی پیدا کرنا اور مختلف کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، اتھلیٹکس اور کبڈی کے کھیل شامل کئے گئے ہیں۔ ضلعی مقابلوں کے بعد ڈویژنل سطح کے مقابلے13سے26نومبراور صوبائی سطح کے مقابلے30نومبر سے5دسمبر تک منعقد ہونگے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے محکمہ سپورٹس کے تحصیل اور ضلعی دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔\378