جہلم اور گوجر خان میں مقامی ٹیکنالوجی سے مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ، سموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔محکمہ موسمیات

جمعہ 15 نومبر 2024 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، 'سیڈ کلاوڈنگ' کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق دوپہر دو بجے 'کلاوڈ سیڈنگ' کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی جبکہ'کلاوڈ سیڈنگ' کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، ماہرین نے اس بات پر اظہار مسرت کیا ہے کہ مصنوعی بارش سے سموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پنجاب حکومت نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے عوام اور تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ، آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے۔گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا،اس بار سوفیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner