لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں لگا دی گئی ہیں،اس سلسلے میں ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا،مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے،لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی،قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی،لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے،لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،اس کے علاوہ لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی،لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی،ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا،8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔
متعلقہ عنوان :