اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق یکساں کیسز کو مشترکہ سماعت کے لیے یکجا کرتے ہوئے آ ئندہ سماعت تک مزید کارروائی ملتوی کر دی۔معززعدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس ا سٹرکچر سے متعلق کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی۔
(جاری ہے)
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل چھ رکنی آئینی بنچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی، دریں اثناء اسی بنچ نے وفاق کے خلاف الجہاد ٹرسٹ کا مقدمہ بھی غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔
متعلقہ عنوان :