متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار ہو رہے ہیں، مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد اب ٹی وی شو کی مشہور میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر متھیرا کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لیکن متھیرا نے ان تصاویر اور ویڈیو کو اے آئی سے تخلیق شدہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے متھیرا سے منسوب نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں، لیکن ان تصاویر اور ویڈیوز کی صداقت کے حوالے سے ابہام بھی نظر آیا۔معروف اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان اپنی بولڈ عوامی شخصیت کے لیے مشہور ہیں اور طویل عرصے سے پاکستانی میڈیا کے منظر نامے میں تعریف اور تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز پر متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میرے جسم پر ٹیٹوز ہیں اور یہ تصاویر اے آئی سے بنائی گئی ہیں۔متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے، جس کی وجہ سے مجھے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، میں نے اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔

متھیرا نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے کہا کہ ’لوگ میرے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور جعلی چیزوں میں شامل کر رہے ہیں، برائے مہربانی شرم کریں اور مجھے اس فالتو بکواس سے دور رکھیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner