پی ٹی آئی کا احتجاج اب بھی ناکام ہوگا، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، راناثنااللہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس بار بھی بری طرح ناکام ہو گی، اس کے بعد یہ2  سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

"سماء "ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں ناراضی اور گلے شکوؤں کی گنجائش رہتی ہے ایسےاختلاف نہیں کہ پی پی اور (ن) لیگ کے راستے جدا ہو جائیں ۔ جس دن بلاول بھٹوکی وزیراعظم سےملاقات ہو گی ان کی خواہش کے مطابق معاملات طے پا جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریوں کو روکا جانا چاہیے  اس بار بھی یہ بری طرح ناکام ہوں گے  اور پھر 2 سال تک اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

اس پر پڑھیں سیاسی خبریں Header Banner