پاک فوج کا دیوسائی میں ریسکیو آپریشن، پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

پاک فوج کی ٹیم شدید برفباری کے باوجود دیوسائی اسکردو میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے مسافروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

پاک فوج کی زمینی ٹیم نے شدید برفباری کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مشکل میں پھنسے مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

14 نومبر کو 15 کے قریب مسافر برف باری کے باعث دیوسائی میں پھنس گئے تھے، 15 مسافر 2 گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردو جا رہے تھے۔

مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن کا حصہ رہے۔ موسم کی خرابی اور برفباری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

بروقت ریسکیو آپریشن پر اہل خانہ اور لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner