راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم بہاولپور کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 91 رنز کی برتری کے ساتھ 324 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ عاقب شاہ نے 62 ، تیمور خان نے 59 ، کپتان شاداب خان نے 54 اور اویس انور نے 50 رنز بنائے۔ بہاولپور کی جانب سے مہران سانول نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
(جاری ہے)
بہاولپور ریجن نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا لیے ۔ کپتان عابد علی نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 30 ویں سنچری مکمل کی اور 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، علی حمزہ وسیم 80 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، محمد عمار 39 اور محمد عالمگیر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ راولپنڈی کی جانب سے شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔