پروین بابی نے انہیں کیوں چھوڑا؟ کبیر بیدی نے وجہ بتادی

پروین بابی نے انہیں کیوں چھوڑا؟ کبیر بیدی نے وجہ بتادی

16 نومبر ، 2024

پروین بابی نے انہیں کیوں چھوڑا؟ کبیر بیدی نے وجہ بتادی

ماضی کے معروف بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی اور خوبرو اداکارہ آنجہانی پروین بابی کے درمیان مختصر سہی لیکن ایک جذباتی تعلق ضرور رہا، یہ تعلق اداکارہ کی زندگی کے مشکل دور میں سامنے آیا جب وہ ذہنی صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کبیر بیدی نے پروین بابی کے ساتھ تعلق کے خاتمے پر کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ پروین کو طبی امداد لینے پر آمادہ کرنے کی کوششیں ان کے الگ ہونے کی وجہ بنیں۔ 

کبیر نے بتایا کہ پروین نے اس رشتے کو ختم کر دیا کیونکہ وہ کسی پروفیشنل سے مشورہ لینے کےلیے تیار نہیں تھیں۔

ماضی کے معروف اداکار نے بتایا کہ پروین بابی ان کے ساتھ اس وقت اٹلی گئیں، جب وہ اپنی مشہور ٹی وی سیریز سندوکن کے باعث شہرت کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے۔ تاہم لندن میں قیام کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ پروین کی حالت بگڑ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’میں دیکھ رہا تھا کہ ان کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ ان سے کہا کہ آپ کو علاج کروانا چاہیے، لیکن وہ اس پر بالکل بھی راضی نہیں ہوئیں۔ میں جانتا تھا کہ اگر وہ علاج نہیں کروائیں گی، تو ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے اور یہی وجہ تھی کہ ہم آخر کار الگ ہو گئے۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

کبیر نے واضح کیا کہ عام خیال کے برعکس تعلق کا خاتمہ پروین کی طرف سے ہوا تھا، کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ میں انہیں علاج کروانے پر مجبور کروں گا۔ 

اداکار نے کہا کہ ذہنی دباؤ میں مبتلا دماغ ہر چیز سے خوفزدہ ہوتا ہے۔ وہ خوفزدہ تھیں کہ اگر کوئی ڈاکٹر ان کی حالت کے بارے میں جان گیا تو وہ کسی کو بتا سکتا ہے اور ان کا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔

کبیر نے وضاحت کی کہ پروین بابی نے مجھے چھوڑا، میں نے انہیں نہیں چھوڑا۔

کبیر نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا کہ ان کے تعلق کے خاتمے نے پروین کی ذہنی صحت کے مسائل کو بڑھا دیا تھا کیونکہ میڈیا نے مجھے قصور وار ٹھہرایا کہ میں نے پروین کو مسترد کیا اور اسی وجہ سے ان کی ذہنی صحت خراب ہوئی۔ حقیقت یہ ہے کہ پروین پہلے ہی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner