اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2024ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفر شروع ہو چکا ہے،ٹرافی کو پہلے فیصل مسجد میں آویزاں کیا گیا،بعدازاں ٹرافی کوپاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے جبکہ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔ پاکستان مونومنٹ میں تقریب رونمائی کے بعد ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا ۔ شیڈول کے تحت کل اتوار کو ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکولوں اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا، اس کے بعد 17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی کاٹور ایبٹ آباد میں ہوگا، 19 نومبر کو ٹرافی مری لے جائی جائیگی، 20 نومبر کو نتھیا گلی اور 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان ، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری انڈیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 27 جنوری سے شروع ہو گی۔