بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2024ء) ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کی ہدایات پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں بھکر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری۔دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی جا رہی ہے اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی شروع ہے ۔
(جاری ہے)
عارضی ناکہ بندی پوائنٹ لگا کر گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے مجرمان اشتہاریوں ، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ جاری۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس حصہ لے رہی ہے۔ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شر پسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔متعلقہ عنوان :