قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2024ء) ریسکیو 1122قصور کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا۔ریسکیو1122ترجمان قصورنے بتایا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع قصور میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم کی زیر نگرانی سڑک حادثات سے متاثرہ افراد کی یاد میں عالمی دن منایا گیا‘ اس دن کو منانے کا مقصد سڑک حادثات میں زخمی اور جاں بحق ہونے ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ریسکیو 1122 قصور کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ریسکیوترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشہ سال کے دوران ضلع قصور میں 11 ہزار سے زائد ایکسیڈنٹ کے واقعات پیش آئے جن میں 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 500 سے زائد افراد حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے‘حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایاکہ موٹر سائیکل سواروں ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانا چاہیے اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے‘ ریسکیو کمیونٹی ٹیم نے حادثات کی روک تھام کی آگاہی کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔\378متعلقہ عنوان :