چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا ... چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلش بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، معاملات پر گفتگو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلش بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، معاملات پر گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 نومبر 2024 12:12

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گذشتہ روز لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، انہوں نے چیمپئنز ٹرافی تنازع پر انھیں اعتماد میں لیتے ہوئے موقف سے آگاہ کیا، رچرڈ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری نیک تمنائیں میزبان کے ساتھ ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیارہے، سٹیڈیمز کو جدید انداز میں اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیموں کی سکیورٹی کے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اسٹیٹ گیسٹ پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ ماسٹرسیکیورٹی پلان کی قبولیت کے بعد اب بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کے پاس ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے۔ پلان کا ڈرافٹ 10 اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیا، 21 تاریخ کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، اس لیے اب اگر بھارتی حکومت اور بورڈ سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان نہ آنے کا کہتے ہیں تو انھیں کلین چٹ ملنا آسان نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آئی سی سی کے ساتھ بورڈ ممبران کی جانب سے سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner