اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2024ء) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ماہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سی پی پی اے نے نومبر کو نیپرا میں جمع کر ائی ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان پاور ڈویژن کی طرف سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے جو تقریبا ارب روپے بنتے ہیں۔ اس منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔ منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ زراعت اور تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والے Non-ToU گھریلو صارفین پہ لاگو نہیں ہوگی ۔ان صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوان :