بنیادی مراکز صحت کیلیے 12 ارب روپے جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر کے  1236 بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس مقصد کے لیے 12 ارب روپے کی رقم بھی جاری کر دی گئی ہے۔

 صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ 1205 بی ایچ یوز کی ڈسمنٹلنگ کا عمل مکمل ہے جبکہ 894 بی ایچ یوز کے گرے سٹرکچر    کام مکمل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ  486 بی ایچ یوز کی فلورنگ کا کام مکمل کر دیا گیا اور 111 بی ایچ یو کی ری ویمپنگ کے آخری مراحل میں ہیں.

صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ پر ہزاروں مزرود دن رات کام کر رہے ہیں اور صوبہ بھر کے 1236 بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ 31 دسمبر تک مکمل کر دی جائے گی.  23 ستمبر 2024 کو بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ پر کام کو شروع کیا گیا تھا ۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner