عامر خان کے ایک انکار نے سلمان کو کس طرح سپر سٹار بنایا؟

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ دبنگ سٹار سلمان خان کے کیریئر میں متعدد بالی وڈ کی سپر ہٹ اور کامیاب فلمیں ہیں لیکن ماضی کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘ نے ایک عام سلمان خان کو سپر سٹار بنانے کی راہ ہموار کی۔
اس فلم کیلئے سلمان خان کا ’ پریم‘ کا کردار اور مادھوری کے مد مقابل اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان سے قبل یہ کردار بالی وڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کو آفر کیا گیا تھا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے آغاز میں بالی وڈ فلم میکر کی ترجیح سلمان خان نہیں تھے اور فلم ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ کیلئے عامر خان کو پریم کا کردار آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے سکرپٹ دلچسپ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت سلمان خان اپنے کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے تھے اور عامر خان کے انکار نے سلمان کے کیریئر کیلئے مقبولیت کے سارے راستے کھول دیے اور جب یہ کردار انہیں آفر کیا گیا تو انھوں نے ہامی بھرلی۔فلم میں سلمان اور مادھوری کی شانداراداکاری کی بدولت فلم سپر ہٹ گئی اور اس میں پریم کے طور پر سلمان خان کا کردار بے حد مقبول ہوا جبکہ بالی وڈ میں انہیں ایک رومینٹک ہیرو کے طور پر پسند کیا جانے لگا۔
یاد رہے کہ’ فلم ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، رینوکا شہانے، موہنیش بہل، انوپم کھیر، ریما لاگو اور آلوک ناتھ تھے، ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپوں کے بجٹ سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 135 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner