گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکا میں زیر حراست

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکا میں زیر حراست

18 نومبر ، 2024

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے بشنوئی گینگ کے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اسے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت سے باخبر بھارتی ایجنسیوں کے حکام نے پیر کو بتایا کہ انھیں انکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول بشنوئی کو جو گولڈی برار کے ساتھ مل کر گینگ کی سرگرمیوں کو امریکا سے چلاتا ہے اسے کیلیفورنیا میں چار پانچ روز قبل حراست میں لیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آفیشل چینل سے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ یہ کسی مطلوب گینگسٹر کی دوسری بڑی حراست ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ کے اواخر میں ارشدیپ سنگھ گل عرف ارش دلا کو کینیڈا میں حراست لیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انمول بشنوئی کو کن حالات میں کیلیفورنیا میں حراست میں لیا گیا، آخری مرتبہ انمول بشنوئی کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے فریسنو سے ہی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام پہلے ہی بشنوئی کے ٹھکانے کے بارے میں ممبئی پولیس سے رابطے میں تھی۔ 

ممبئی پولیس سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر 14 اپریل کو کی گئی فائرنگ اور 12 اکتوبر کو این سی پی کے رہنما بابا صدیق کے قتل میں ملوث ہونے کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ 

جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ممبئی پولیس انمول بشنوئی کو بھارت کے حوالگی کے لیے امریکا کو درخواست بھجوانے پر بھی کام کررہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انمول بشنوئی کا نام انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اس کے گرفتاری پر 10 لاکھ کا انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید

انٹرٹینمنٹ سے مزید

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner