حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے 4 دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان

کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے 4 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر پر دفاعی نمائش آئیڈیاز کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، جس کے پیش نظر نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے 4 دن کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ شارع فیصل اور حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولز 19 سے 22 نومبر تک بند رکھے جائیں۔

نجی اسکولزڈائریکٹوریٹ نے دونوں شاہراہوں پر قائم اسکولوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے، فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں بین الاقوامی نمائش کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھا تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی اور کہا تھا کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

خیال رہے کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔

دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner