نیوزی لینڈ کے ڈائوگ بریسویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد

پیر 18 نومبر 2024 16:25

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2024ء) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈائوگ بریس ویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ویلنگٹن کے خلاف جنوری 2024 میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد 34 سالہ ڈائوگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سنٹرل ڈسٹرکٹس کو 6وکٹوں سے فتح دلائی تھی ۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن (تی کہو راونوئی)نے تصدیق کی کہ ڈائوگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا جس کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن کی چیف ایگزیکٹو ریبیکا رولز نے کھلاڑیوں کو رول ماڈل کے طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک مثبت مثال قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ تفریحی منشیات، بشمول کوکین، غیر قانونی اور خطرناک ہیں، ان کا استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے، اور ہم کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) کے چیف ایگزیکٹو نے مایوسی کا اظہار کیا لیکنڈائوگ بریس ویل کو سپورٹ کرنے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ نے مزید کہاکہڈائوگ بریس ویل اپنے فیصلے کی غلطی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ہم اس کے لیے مدد فراہم کرتے رہیں گے جب وہ آگے بڑھے گا، ہماری توقعات سے پوری طرح آگاہ ہے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner